Posts

المیہ یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر احمد علی خان

  JULY 29, 2019 AHMADALIKHAN ON المیہ یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر احمد علی خا المیہ یہ ہے۔ تحریر :- احمد علی خان ایک بہت مشہور واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ میرے آقا سیدی ومرشدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت اپنے بچے کے ساتھ حاضری دیتی ہے اور یوں عرض گزار ہے کہ یہ میٹھا کھاتا ہے نصیحت فرمائیے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج جاؤ کل آنا۔ اگلے روز وہ عورت پھر حاضر ہوتی ہے تو آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم اسے میٹھا کم کھانے یا نہ کھانے کی نصیحت فرماتے ہیں۔وہ عورت کہنے لگتی ہے کہ آقا میر ے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یہ بات تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کل بھی فرما سکتے تھے ۔ تو میرے آقا کا جواب جانتے ہیں کیا تھا ؟؟ میرے آقا سیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں کل یہ بات اسے کیسے کہتا جبکہ میں نے خود بھی میٹھا کھایا ہوا تھا ۔۔۔۔ آج المیہ یہ ہے ۔ کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والا شخص خالص شہد نہ ملنے کا رونا رو رہا ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ چپڑاسی کو اگر سو روپے کرپشن کا موقع مل جائے تو وہ اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیتا مگر وزیر کو اس کی رشوت ستانی اور خیانت پر ضرور کوستا ہے ۔...